7 جون 2020 - 09:32
افغانستان میں بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبے بدخشاں میں سڑک کنارے بم سے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ رکن بدخشاں صوبائی کونسل عبداللّٰہ ناجی نے حملے کی ذمہ داری طالبان پرعائد کی ہے۔

واضح رہے کہ مقامی لوگ اکثر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کام کرتے ہیں اور طالبان اُنہیں ہمیشہ نشانہ بناتے ہیں۔

342/